اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔
ایوان صدر کے مطابق اجلاس میں ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی تقاریر ہوں گی، نبی کریم ﷺ کی شان میں قرارداد منظور کی جائے گی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاطی کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی