سلال ڈیم کے دروازے کھل گئے، چناب میں اونچے درجے کا سیلاب

لاہور(رم نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دریائے چناب کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ گئی۔احمدپور شرقیہ میں بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں، پاکپتن میں سیلاب سے منچن آباد کا کئی دیہات سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔