جھنگ(رم نیوز)دریائے چناب کا سیلابی ریلہ جھنگ کی طرف بڑھنے لگا۔دریائے چناب کے پانی سے40 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔بیلہ جھبانہ، نور شاہ، چک مگھیانہ، کچا سمیت کئی دیہات ڈوب گئے۔ ضلعی حکومت کاکہنا ہےکہ کسی بھی جگہ سے بند توڑنےکا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
نالہ ایک کے سیلاب سے کئی علاقے 4روز سے زیر آب ہیں۔ سیلابی پانی رنگ پورہ، ظفر وال روڈ، اسلام پورہ، احمد پورہ اور پسرور روڈ پر موجود ہے۔ دوسری طرف دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دریائے ستلج میں نقوی شاہ کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے۔
پنڈی بھٹیاں میں دریائے چناب کا سیلابی ریلہ موٹر وے تک پہنچ گیا ہے۔ موٹر وے ایم ٹو کے قریب 12سے 15 پندرہ فٹ تک سیلابی پانی جمع ہے۔ موٹروے کو بچانے کے لیے سپیل وے کھول دیاگیا ہے۔سپیل وےکھولنے سے سیلابی پانی شہر کی طرف بڑھنے لگا۔ سیلابی پانی بند روڈ کے ساتھ چنیوٹ روڈ سے نہر میں شامل ہوگا۔ دریائے چناب کے ریلے سے 130 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔50 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔