دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر رواز پل کو توڑ دیاگیا

لاہور(رم نیوز)دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر رواز پل کو توڑ دیاگیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ جھنگ شہر کوسیلاب سے محفوظ کرنے کے لیے رواز پل کوتوڑاگیا ہے۔ دریائے چناب کے پاٹ سے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنالیاگیا ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی آبادیاں بھی سیلاب کی زد میں آ گئیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، بھارت سے آج شام ایک اور سیلابی ریلا چناب میں آئے گا جبکہ آج پنجاب سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔