چشتیاں میں دریائے ستلج کا قہر، سینکڑوں بستیاں زیرِ آب، فصلیں تباہ

چشتیاں (رم نیوز)چشتیاں کے نواحی علاقوں میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں زیرِ آب آ گئیں، کئی علاقوں میں پانی گھروں تک داخل ہو گیا۔بستی میروں بلوچاں، قاضی والی، شادم شاہ اور دیگر علاقوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ گنے اور تل کی فصلیں تباہ ہونے سے کسانوں کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں اور عوام سے نقل مکانی کی اپیل کی ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔