کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان سمیت کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس اچانک معطل کر دی گئی ہے۔ سروس کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔بلوچستان ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ بحال کرنے کے احکامات دیے تھے، تاہم دوبارہ معطلی سے صورتحال خراب ہو گئی ہے۔