فرانسیسی صدر میکرون نے اپنی مدت مکمل کرنے کا اعلان کر دیا

پیرس (رم نیوز) صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ بطور صدر اپنی مدت مکمل کریں گے اور صدارت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو جھوٹا قرار دیا۔ انہوں نے حکومت کے لیے بجٹ پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔میکرون نے لبنان کی سلامتی کی حمایت کی اور اسرائیلی ڈرون حملے میں جاں بحق فوجیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔