اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا ہے۔اس قانون کا مقصد سرحدی گزرگاہوں پر سامان اور افراد کی نقل و حرکت کو سہل بنانا ہے۔ لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کے لیے مضبوط میکانزم فراہم کرے گی تاکہ سرحدی امور کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔
سرحدی نقل و حرکت کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری
