مصر کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(رم نیوز)مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری ہم منصب کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور خصوصاً غزہ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی جائےگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔