راولپنڈی(رم نیوز)سہ ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کا ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے اور میچ کا آغاز چھ بجے ہوگا۔سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ زمبابوے چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکا اور ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
سری لنکن ٹیم پہلے پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 0-3 سے ہار چکی تھی اور سہ ملکی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں بھی پاکستان اور زمبابوے سے شکست کھا چکی تھی، تاہم بعد ازاں مسلسل دو فتوحات نے اسے فائنل تک پہنچا دیا۔