اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت، غزہ میں جنگ بندی اور امداد کا مطالبہ

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو سختی سے مسترد کر دیا۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو مصر منتقل کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔

بیان میں رفح کراسنگ کھولنے، غزہ میں مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے اور انسانی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلامی ممالک نے غزہ کی تعمیر نو، فلسطینی اتھارٹی کے کردار کی بحالی اور 1967ء کی سرحدوں پر قائم آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی بھی توثیق کی۔