لاہور(رم نیوز)شمال مغربی ہواؤں سے آلودگی بڑھنے پر پنجاب حکومت نے اینٹی سموگ پلان مزید سخت کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر ریئل ٹائم مانیٹرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس کو مضبوط بنا دیا گیا ہے جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے ڈرون سرویلنس اور گراؤنڈ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
لاہور میں سموگ کنٹرول مشینری اور انسپیکشن ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ حکومت نے شہریوں خصوصاً حساس افراد کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری باہر نہ نکلنے اور سانس میں تکلیف کی صورت میں فوری طبی مدد لینے کی ہدایت کی ہے۔