خیبرپختونخوا میں شہداء کے اہل خانہ کی بھرتی کے قواعد میں اہم ترمیم نافذ

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے شہداء کے بچوں اور بیوہ کی بھرتی سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کر دی ہے۔ ترمیم کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو گریڈ 3 سے 12 تک مناسب عہدوں پر تعینات کیا جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر شہید کا بیٹا نابالغ ہو تو ملازمت کے لیے بیوہ کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ دو بیواؤں کی موجودگی میں عمر میں بڑی بیوہ کو ترجیح ملے گی۔ نئی ترامیم کمیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والی آسامیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تقرری صرف اسی صورت ممکن ہو گی جب امیدوار مطلوبہ اہلیت اور شرائط پوری کرتا ہو۔