پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن نہیں، تناؤ کم کرنے کی اپیل: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رم نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہوگا۔ انہوں نے سیاسی تناؤ کم کرنے اور ایک دوسرے پر اعتماد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ غیر متعلقہ عناصر کے رویے پی ٹی آئی اور اداروں کے تعلقات کو متاثر نہیں کرنا چاہیے اور بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت سے سیاسی تعلقات میں بہتری ممکن ہے۔