میجر شبیر شریف کا یوم شہادت: 1971 کے ہیرو کو خراج عقیدت

لاہور(رم نیوز)آج 1971 کی جنگ کے شہید میجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ میجر شبیر شریف نے سبونہ بند پر دشمن کے کئی ٹینک تباہ کیے اور درجنوں دشمنوں کو ہلاک کیا، جس پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز "نشان حیدر" سے نوازا گیا۔ وہ 28 اپریل 1943ء کو گجرات کے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئے اور 6 دسمبر 1971ء کو دشمن کے حملے میں شہید ہوئے۔