بلوچستان: کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ(رم نیوز)بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور 100 سے زائد ساتھیوں نے ہتھیار ڈال کر پاکستان کا پرچم تھاما اور ریاست سے وفاداری کا حلف لیا۔ ان کا اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انہیں قومی دھارے میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اقدام امن کے سفر میں اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست مخالف عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، اور ہتھیار ڈال کر آئین تسلیم کرنے والوں کو قبول کیا جائے گا۔