پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کے دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ

پشاور(رم نیوز) ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ مل گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جنہوں نے پشاور میں چند روز قیام کیا اور شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی.اب تک 150 افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ گزشتہ ماہ کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے، جبکہ 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔