سڈنی بیچ فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹا ثابت، یومِ سوگ کا اعلان

سڈنی(رم نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور باپ بیٹا نکلے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم ہلاک جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم شدید زخمی ہے۔ پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش بند کر دی ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس اسلحہ لائسنس تھا اور اس کے قبضے سے چھ ہتھیار برآمد ہوئے، جبکہ جائے وقوعہ کے قریب سے دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی ملے ہیں۔ واقعے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ حکومت نے آج ملک بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔