اسلام آباد(رم نیوز)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ صدر مملکت نے معصوم شہریوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی ہم منصب کو اظہارِ یکجہتی کا پیغام بھیجا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی واقعے کی مذمت کی، جبکہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے واقعے کو سیاہ دن قرار دیتے ہوئے جانیں بچانے والے مسلم شہری کو ہیرو کہا۔