سرد موسم نے معمولات متاثر کر دیے

لاہور(رم نیوز)لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند اور خشک سرد موسم جاری ہے، جس کے باعث آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے اور لوگ نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 دسمبر تک بارش کا امکان نہیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک پہننے اور قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔