کراچی(رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 15 دسمبر سے سندھ کے 30 اضلاع میں شروع ہونے والی 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا، اس دوران ایک کروڑ 6 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پیئیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا میں پولیو تقریباً ختم ہو چکا ہے اور یہ شرمندگی کی بات ہے کہ صرف پاکستان اور افغانستان میں یہ مرض باقی ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، کیونکہ یہی واحد مؤثر حفاظتی طریقہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال سندھ میں 9 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ مہم میں 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے، اور ان کی حفاظت کے لیے 21 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔