راولپنڈی(رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کی فرد جرم چیلنج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔علیمہ خان اور ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرد جرم ان کی موجودگی میں نہیں عائد کی گئی، جبکہ پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم قانونی طور پر 15 اکتوبر کو عائد کی گئی تھی اور ملزمہ و وکیل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی اور گزشتہ سماعت میں دیر سے پہنچنے پر جاری نوٹسز کی تصدیق کی