کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ایک زخمی

کراچی(رم نیوز)شہر قائد میں تیز رفتار کار کے حادثے میں انسانی جان کا ضیاع ہو گیا۔ حسن سکوائر کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 25 سالہ حسین جاں بحق اور 19 سالہ نعمان زخمی ہو گیا۔جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔