افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کو لاجسٹک و آپریشنل مدد:اقوام متحدہ کا انکشاف

نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی جانب سے لاجسٹک اور آپریشنل مدد ملتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان دہشت گرد گروہوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، جس سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ نے افغان طالبان کے اس دعوے کو بھی ناقابلِ اعتبار قرار دیا ہے کہ افغان سرزمین سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہیں ہو رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے دوران پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔