فلپائن(رم نیوز)فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی بیچ حملے میں ملوث ساجد اکرم اور نوید اکرم نومبر میں بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن پہنچے تھے۔ فلپائن امیگریشن کے مطابق دونوں باپ بیٹے یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن آئے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہو گئے۔ آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے اور مبینہ تربیت کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ فلپائنی حکام کی تصدیق کے بعد حملہ آوروں کی شہریت سے متعلق حقائق مزید واضح ہو گئے ہیں۔