کراچی (رم نیوز)کراچی کے علاقے ملیر کینٹ، گلشن عمیر کے قریب مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان ریس کے باعث ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد میں سے ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ تیسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی، جو بلال مخدوم گوٹھ کا رہائشی اور سیکیورٹی گارڈ تھا۔ حادثے کے وقت مسافر کوچ نے ایک گاڑی کو ٹکر ماری جبکہ ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر دے دی۔پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر اس کے کلینر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریس کورس روڈ پر کوچ اور ڈمپر کی تیز رفتاری نے حادثے کا سبب بنی۔