کراچی میں سردی کی لہر، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

کراچی (رم نیوز)شہر قائد کراچی میں سرد ہواؤں کے اثرات کے باعث درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں یہ کمی مزید متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مشرقی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت سکھر میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کے موسم میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔