کراچی (رم نیوز)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی سب سے بھاری قیمت عام شہری ادا کر رہا ہے اور مزید سیاسی بحران سے بچنے کے لیے پارٹیوں کے درمیان فوری مذاکرات ضروری ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کو سیاسی عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس کا فوری سدباب کرنا ضروری ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید بتایا کہ ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عام عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔