سلیکان ویلی(رم نیوز)گوگل ٹرانسلیٹ میں بہتری کرتے ہوئے محاورات، سلینگ اور ثقافتی جملوں کے ترجمے کو بہتر بنایا ہے، تاکہ لفظ بہ لفظ ترجمے کی بجائے جملے کے اصل معنی اور سیاق و سباق کو برقرار رکھا جا سکے۔گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جنریٹو اے آئی (جیمنی) شامل کی ہے، جو محاورات اور مخصوص ثقافتی حوالوں کو سمجھ کر درست ترجمہ فراہم کرنے میں مددگار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کوئی فقرہ محاورہ ہو، تو سسٹم اب صرف الفاظ کے ترجمے پر نہیں بلکہ مفہوم کو برقرار رکھنے پر توجہ دیتا ہے۔
اگرچہ یہ ترجمے انسانی مترجم جتنے ہر بار درست نہیں ہو سکتے، خاص طور پر غیر روایتی محاوروں میں، لیکن نئی اے آئی ٹیکنالوجی ترجمے کی معنویت اور درستگی میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔