واٹس ایپ صارفین کے لیے انتباہ: ہائی جیکنگ کے خطرات میں اضافہ

اسلام آباد(رم نیوز)نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ ہائی جیکنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز او ٹی پی فراڈ کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا فائلز اور کنٹیکٹ لسٹ تک غیرمجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ متاثرہ کونٹیکٹس کو پیسے منگوانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایس ایم ایس کوڈز، ٹوسٹیپ ویری فکیشن پن اور وائس کال کے ذریعے موصول ہونے والے کوڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور سائبر خطرات کے خلاف محتاط رہیں۔