لاہور(رم نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج شام 4 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اہم تبدیلی کے طور پر فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ بقیہ میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان کے پاس آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہے۔