نیویارک(رم نیوز)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی وفاقی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی عدالت میں اس پالیسی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی امریکی امیگریشن قوانین کی دہائیوں پر محیط بنیادوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، لہٰذا اسے غیر قانونی قرار دے کر فوری طور پر روکا جائے۔ اس پابندی سے پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلادیش، الجزائر اور آذربائیجان سمیت 75 ممالک کے شہری براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ امیگرنٹ ویزوں کی معطلی کا یہ متنازع فیصلہ 21 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔