لندن(رم نیوز)ایپسٹین فائلز کے انکشافات نے برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، جس کے بعد وزیراعظم کیئر سٹارمر کے مستعفی ہونے کی خبریں گرم ہیں۔ اس وقت برطانوی سیاست ایک ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں حکومت کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
وزیراعظم کے بااعتماد مشیر مورگن مک سوینی کے اچانک استعفے نے حکومت کو شدید دفاعی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اسے سٹارمر انتظامیہ کے خاتمے کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔سکاٹ لینڈ کے لیبر رہنما انس سرور نے وزیراعظم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے قیادت کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے، جس سے لیبر پارٹی میں واضح تقسیم نظر آ رہی ہے۔
سابق برطانوی سفیر پیٹر مینڈلسن کے جیفری ایپسٹین کے ساتھ مبینہ تعلقات کے دستاویزی ثبوت سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے۔