دہلی (رم نیوز) بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کرنے پر شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کو بندوق سے مخصوص حلیے والے افراد (ٹوپی اور داڑھی) پر نشانہ لیتے دکھایا گیا تھا۔ 'پوائنٹ بلینک شاٹ' کے عنوان سے جاری اس ویڈیو میں "کوئی رحم نہیں کیا جائے گا" کا پیغام درج تھا۔ شدید تنقید پر بی جے پی نے ویڈیو حذف کر دی۔
اسد الدین اویسی نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ویڈیو سے لاعلمی کا اظہار کیا مگر کہا کہ وہ 'بنگلہ دیشی دراندازوں' کے خلاف اپنے سخت موقف کی وجہ سے جیل جانے کو بھی تیار ہیں کانگریس اور دیگر جماعتوں نے اسے اقلیتوں کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ تنازع اپریل 2026 میں ہونے والے آسام اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی فضا کو مزید کشیدہ بنا رہا ہے۔