وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ، ماسٹر سروس ایگریمنٹ اور ای سٹیمپنگ سروس آرڈر اجلاس میں پیش

کراچی(رم نیوز)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس میں صوبائی وزرا، مشیران، خصوصی معاونین اوردیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز میں اسلام آباد دھماکے کے شہدا کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں لاڑکانہ میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ 4.3 ارب کی لاگت سے قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

ماسٹر سروس ایگریمنٹ اور ای سٹیمپنگ سروس آرڈر سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیاگیا۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ای سٹیم پنگ پنجاب آئی ٹی بورڈ 2022 تک 2025 تک چلاتا رہا اور اب سندھ آئی ٹی بورڈ نے ای سٹیم پنگ سسٹم انتظام سنبھال لیا ہے۔ کابینہ کی سندھ آئی ٹی کو 70 لاکھ روپے ماہانہ سروس چارجز دینے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ سسٹم کو ڈی ایچ اے ، سی ڈی سی ، انشورنس کمپنیوں سے منسلک کیا جائے گا۔ سندھ کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دی۔ پراپرٹی رجسٹریشن آسان بنانے کے لیے سندھ رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ سیل ڈیڈ کی ایگزیکیوشن اب آن لائن ہوسکے گی۔