سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 15 کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 83 ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج آغاز سے ہی فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس اپنی بلند ترین سطح برقرار نہ رکھ سکا۔