لاہور(رم نیوز)رمضان المبارک میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔رمضان المبارک میں امن وامان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اور جامع سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کاحکم دیاگیا ہے۔مساجد ، مذہبی مقامات اور رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ مساجد ، مدارس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔