خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 33 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔