خضدار/سکھر(رم نیوز)بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت اور مرکز زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زائد مرتبہ زمین لرز اٹھی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔ متاثرہ علاقے زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد، گنداواہ، سبی، کچھی، اور جھل مگسی میں محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ، صوبہ سندھ کے شہروں سکھر، جیکب آباد، دادو اور میہڑ میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔