اسلام آباد(رم نیوز) سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس قرارداد کو مسترد کردیاگیا۔ یہ قرارداد سینیٹر عون عباس بپی نے پیش کی۔ قرارداد مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز اپنی نشستوں سے اٹھ کر چیئرمین ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
سینیٹ اجلاس ،بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد کو مسترد کردیاگیا