اسلام آباد (رم نیوز)اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی بیانات اور طبی انتظامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک بیان میں راجہ ناصر عباس نے رانا ثناء اللہ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آنکھ کی بینائی یکلخت ختم نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر قانون کو جو لکھ کر دیا گیا، انہوں نے وہی پڑھ کر سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں لاپرواہی برتی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ جن ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا گیا، وہ متعلقہ شعبے کے ماہر ہی نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اور اہلخانہ کو ان کی طبی صورتحال سے کیوں مطلع نہیں کیا گیا؟۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیرسٹر سلمان کی رپورٹ کا مطالعہ کیا جائے اور اپنی غلطی کو تسلیم کیا جائے۔