واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر حال میں ووٹر آئی ڈی (Voter ID) کا نفاذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر کانگریس نے ووٹر آئی ڈی کے لیے بل منظور نہ کیا، تو وہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اسے نافذ کریں گے۔
انہوں نے ڈیموکریٹس پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹر آئی ڈی کی مخالفت کر کے انتخابی عمل میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹ ڈالنے کا حق صرف امریکی شہریوں کو ہونا چاہیے اور انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر مثبت فیصلہ دے گی۔