اسلام آباد (رم نیوز) بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالج تک رسائی نہ ملنے کے خلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا جاری ہے، جبکہ انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام دروازوں کو تالے لگا دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی قیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود ہے۔ پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو پارلیمنٹ کے اندر جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالج تک رسائی: پارلیمنٹ ہاؤس کو تالے لگا دیے گئے، اپوزیشن کا دھرنا جاری