راولپنڈی(رم نیوز) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی (عمران خان) کے تفصیلی طبی معائنے کے لیے دو رکنی میڈیکل پینل تشکیل دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں مبینہ کمی اور صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ پینل میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو شامل نہیں کیا گیا، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ماہرینِ امراضِ چشم (Ophthalmologists) ان کا مکمل چیک اپ کریں گے۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ بورڈ ہی ان کے علاج اور ہسپتال میں قیام سے متعلق حتمی ہدایات جاری کرے گا۔