پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؛ نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

پٹرول: قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل: ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔