آن لائن جوا ایپ کیس: یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور (رم نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک (المعروف ندیم نانی والا) کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت تین ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران دونوں یوٹیوبرز عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔جج نے تفتیشی حکام کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلد از جلد مکمل کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔