کراچی(رم نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست پر سابق کپتان شاہد خان آفریدی برس پڑے۔ انہوں نے سینیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو اگلے میچ میں آرام کروانے اور نئے لڑکوں کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر وہ فیصلہ ساز ہوتے تو نمیبیا کے خلاف اگلے میچ میں ان تینوں بڑے ناموں کو باہر بٹھا دیتے۔ ان کا کہنا تھا اگر اتنے اہم میچ میں یہ کارکردگی نہ دکھا سکیں تو ان کی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان نامور کھلاڑیوں سے بہتر ہے کہ بینچ پر بیٹھے نئے خون کو آزمایا جائے جو کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھتے ہوں۔
شاہد آفریدی نے میچ کے دوران کپتان کے فیصلوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ان کاکہنا تھا کہ عثمان طارق کو 10 اوورز گزرنے کے بعد باؤلنگ پر لانا سمجھ سے باہر تھا۔ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود فہیم اشرف سے باؤلنگ ہی نہیں کروائی گئی۔