بنوں(رم نیوز) بنوں میں تھانہ میریان کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ڈی آئی جی بنوں کے مطابق آئی ای ڈی (IED) دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
تھانہ میریان کے قریب دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی، آئی ای ڈی دھماکے میں 12 افراد زخمی