کوئٹہ/لاہور(رم نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع (قلات، خضدار، پشین، گوادر اور لسبیلہ وغیرہ) میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب، پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے (M-11) کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، پنجاب میں شدید دھند: موٹروے بند