اسلام آباد(رم نیوز)اپوزیشن اتحاد 'تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان' کے زیرِ اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کا چوتھا روز ہے۔ محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر قائدین نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ جب تک پارٹی عہدیداروں اور ذاتی معالج کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی، دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق ماہر امراضِ چشم کے بورڈ نے ان کا معائنہ کیا اور علاج کے بعد ان کی بینائی میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔
مطالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ کے باہر دھرنا جاری رہے گا: اپوزیشن اتحاد کا اعلان